اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

بہاولنگر کلرک سے ایس ڈی او کی سیٹ پربراجمان ہونے والا کرپٹ احمد دین ایف آٸی آر درج ہونے کے باوجود اپنی سیٹ پربراجمان

 

افسران کی سازباز و ملی بھگت سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کاماہانہ چونالگانے میں مصروف عمل

بہاولنگر محکمہ ہائی وے میں کرپشن ٹول پلازہ پر اوور چارجنگ جاری محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے متعدد بار بھوکاں پتن ٹول پلازے کا ٹھیکہ منسوخ

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) بہاولنگر محکمہ ہائی وے کے افسران کی جانب سے کرپشن کا سلسلہ عروج پر ہے چند ماہ قبل بھوکاں پتن ٹول پلازہ پر اوور چارجنگ کرنے پر محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او احمد دین ناصر سمیت 15 ملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ درج ہونے کے باوجود انہی کرپٹ افسران کا سیٹوں پر براجمان ہونا اعلی افسران کے لئے سوالیہ نشان ہے بھوکاں پتن ٹول پلازے کی روزانہ آمدن لاکھوں میں وصول کی جاتی تھی

جو اب محکمہ ہائی وے کے چارج لینے کے بعد ہزاروں میں تبدیل ہو کر رہ گئی محکمہ ہائی کے افسران لاکھوں روپے کا گورنمنٹ کے خزانے کو چونا لگا رہے ہیں میڈیا سروے میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کا کہنا ہے ٹول پلازے پر ڈیوٹی اہلکار پیسے لے لیتے ہیں پرچی نہیں دیتے اور من مرضی کے پیسے وصول کرتے ہیں اور اورر چارجنگ ادا نہ کرنے پر بدتمیزی کرتے ہیں اور غنڈہ گردی بھی کرتے ہیں شہری عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button