اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کاروائیاں، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

بہاولنگر (ملک آصف رضا) تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کی بروقت اور شاندارکاروائیاں، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس، شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مشتاق احمد کی سربراہی میں ضیاء الحق ASI،محمد شاکر ASIاورمحمد عدیل ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت اور شاندار کاروائیاں کیں۔ ضیاء الحق ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے حسین آباد سے عادی منشیات فروش محمد افضل عرف خانی کو گرفتار کرکے 1120گرام چرس برآمد کرلی۔محمد شاکر ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئیکینال کالونی سے ملزم محمد جاویدکو گرفتار کرکے 270گرام چرس برآمدکی۔محمد عدیل ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اسلام نگر سے ملزم محمد جاویدکوگرفتار کرکے 30لیٹر شراب برآمد کی۔اسی طرح ایک اور کاروائی میں ضیاء الحق ASI چڑیا گھر روڈ سے ملزم شہباز کو گرفتارکیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمدہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button