انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ60لاکھ46ہزار986

بیجنگ(ویب ڈیسک )جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار 26جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں

پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد1کروڑ60لاکھ46ہزار986تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 41لاکھ78ہزار21مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل23لاکھ94ہزار513مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے بھارت13لاکھ 85ہزار 635 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرےنمبرپرہے۔روس میں 8لاکھ5ہزار332مصدقہ کیسز ہیں، جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد4لاکھ 34ہزار 200اور میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 85ہزار 36جبکہ پیرو میں مصدقہ کی کیسز کی تعداد3لاکھ 75ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے۔چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 43ہزار 592اور برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 270کیسز تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 86ہزار 839ہوگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button