انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

سعودی حکومت کا خطبہ حج دیگر زبانوں میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ

رواں سال اردو، انگریزی، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا

ریاض( ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے رواں سال ہونے والے خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بار خطبے کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا۔ صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس زبانوں میں نشر ہوگا اور اس بار خطبہ حج کا ترجمہ پانچ کے بجائے دس زبانوں میں ہوگا۔ شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ رواں سال اردو، انگریزی، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button