پاکستان

ضلعی دفتر پولیس میں  ڈی پی او  کی زیر صدارت کرائم میٹنگ 

 

 

 

بہاولنگر (ملک آصف رضا)ضلعی دفتر پولیس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت،اندراج مقدمات میں تاخیرہرگز برداشت نہ کی جائے گی-:ڈی پی او قدوس بیگ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی دفتر پولیس بہاولنگرمیں کرائم میٹنگ کا انعقادہوا۔مقدمات کے اندراج میں تاخیر مت کریں۔اگر تفتیشی کو اس کی قابلیت کے مطابق کام دیا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار ڈی پی او بہاولنگرقدو س بیگ نے کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز ضلع ہذا بھی مو جود تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیامیں کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے صرف محنت کی ضرورت ہے۔ اپنے تھانہ جات میں انسداد جرائم کے لیے پٹرولنگ کے نظام کو بہتر کریں اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر مت کریں اگر آپ ہر تفتیشی کو اس کی اہلیت کے مطابق اس سے کام لیں گے تو اس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ہر ایس ایچ او اپنے تھانہ میں تمام تفتیشی افسران سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں۔ عدالتی واشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ اپنے علاقے میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کریں۔گینگز کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ سائلین کی درخواست پر میرٹ پر کام کریں اور بلا تفریق قانونی کاروائی کریں۔زیرتفتیش مقدمات کے چالان جلد مکمل کریں۔کسی کے دباؤ میں مت آئیں۔وقت کی اہمیت کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ہر کام کوبروقت کرنے کی عادت ڈالیں اور اپنی قابلیت پرانحصار کریں۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر تھانوں کا دورہ کروں گا اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی مثلیں چیک کروں گا۔آخر میں ڈی پی او بہاولنگر نے جملہ سرکل افسران اور مہتمم تھانہ جات کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔فرائض میں غفلت یا کرپشن کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button