اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ضلعی پولیس بہاولنگر کی طرف سے  عیدالصحیٰ پر  سکیورٹی پلان جاری

 

بہاولنگر(ملک آصف رضا) ضلعی پولیس نے عید الاضحی کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا۔عید کے موقع پر 1400سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں پولیس پٹرولنگ کا مربوط نظام ترتیب دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عیدالاضحی کے لئے پولیس سیکیورٹی کا فول پروف پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں مین بازار، اہم چوراہوں اور مختلف شاہراوں پر پولیس پکٹس لگادی گئی ہیں جن پر پولیس کے افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔عیدالاضحی کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر حکومت و علماء کے متفقہ نکات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عید کی نماز ادا کی جائے گی جس کی سیکیورٹی کے لیے 1400سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ایلیٹ فورس، کیو آر ایف اور لیڈیز پولیس بھی اس موقع پرڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جبکہ تمام سپر وائزری آفیسرز بشمول ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو دوران ادائیگی نماز عید الاضحی امن و امان قائم رکھنے کے لیے موثر پٹرولنگ جاری رکھنے، داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ عیدکے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی سپر ویژن وہ خود کریں گے اور ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی بہاولنگر پولیس سیکیورٹی کے معاملات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈکواٹرز میں پولیس کی اضافی نفری سٹینڈ بائی رہے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے پولیس افسران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اورڈیوٹی میں کوئی غفلت اور سستی برداشت نہ کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button