اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف گرینڈ سر چ آپریشن،اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار

بہاولنگر (ملک آصف رضا) ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف گرینڈ سر چ آپریشن،اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار،کچی آبادی، ہو ٹلز،سرا ئے سمیت کئی مشکوک مقامات پر چھاپے،منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد، مشکوک افراد کی بائیو میٹر ک اور قومی شناختی کا رڈ کے ذریعے تصدیق،متعدد گھروں ودیگر مقامات کی بھی تلا شی۔
تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ سرچ آ پریشن کرتے ہو ئے 51ملزمان کو دھر لیا جن میں اے کیٹیگری کا1اوربی کیٹیگری کے15مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 21مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ08پسٹل، 7رپیٹر 12بورمعہ105گولیاں برآمد ہوا۔10منشیات کے مقدمات میں 610لیٹرشراب اور2165گرام چرس، بھی برآمدہوئی۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں،سرچ آپریشن کا مقصد چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button