اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

عید الاضحی پر پنجاب حکومت کا سمارٹ لاک ڈاﺅن کافیصلہ

لاہور(خبر نگار) عید الاضحی پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ عید الاضحی پر کورس کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔جس پر کرونا کی روک تھام کے لیےعید پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے اوقات بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ زیادہ اہم ہے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر بازاروں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جس پر مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔جبکہ مویشی منڈیوں میں سکرینگ کے لئے کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ عیدالاضحی پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اور اس مقصد کے لیے آئی جی پولیس پنجاب کو نماز عید کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کمشنر لاہور۔ ‏ڈی آئی جی آپریشنز اور سیکریٹری بلدیات نے بھی شرکت کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button