اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

فورٹ عباس پولیس مقابلہ میں ہلاک و گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل

بہاولنگر (ملک آصف رضا)فورٹ عباس پولیس مقابلہ میں ہلاک و گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل،100کے قریب بین الاضلاعی مقدمات کے ریکارڈیافتہ،گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری،مزید انکشافات متوقع۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چار ڈاکو فورٹ عباس میں واردات کرکے فرارہورہے تھے کہ پولیس کے تعاقب کے دوران ڈاکو گاڑی چھوڑ کر قریبی کھیتوں میں گھس گئے اور پولیس پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی تو ملزمان نے پوزیشنز بدل بدل کر پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی۔ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھاجبکہ فرار ہونے والے 2ڈاکوؤں کو بھی سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت جابر علی ولد محمد حیات سکنہ ضلع چنیوٹ کے طور پرہوئی جوچھے بین الاضلاعی مقدمات میں مرکزی ملزم تھا۔ جن میں ڈکیتی کے دو،راہزنی کاایک،پولیس مقابلے کا ایک اورنقب زنی کے دومقدمات شامل ہیں جبکہ زخمی ڈاکو دلشاد احمد ولد منظور احمد سکنہ وہاڑی ہے۔جو چوراسی سنگین مقدمات کا مرکزی ملزم ہے۔جن میں ڈکیتی کے اٹھارہ،راہزنی کے بیس،چوری اور نقب زنی کے بیس،اغواء کے تین،قتل کاایک،پولیس مقابلے کاایک،ناجائز اسلحہ کے چودہ اوردیگر چھ مقدمات شامل ہیں۔ملزم سفیان ولد محمد حنیف سکنہ حاصلپور4مقدمات کامرکزی ملزم ہے۔ جن میں راہزنی کاایک،پولیس مقابلے کا ایک،چوری کاایک اورضرر کاایک مقدمہ شامل ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ بہاولنگر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ضلع پولیس کے جوان اپنی زندگی کی پرواہ کیے بنا صف اول میں فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button