اہم خبریںاہم خبریںکھیل

معروف کرکٹر کی بیوی گلوزپہنے پیڈ باندھ کر وکٹوں کے پیچھے جا کھڑی ہوئی،کرکٹ کی دنیاکا انوکھا واقعہ

لندن(ویب ڈیسک) وکٹ کیپر کی جگہ اہلیہ نے وکٹ کیپنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی، شرانیا سدارنگانی پہلی خاتون ہیں جنہیں یورپین ٹی ٹین لیگ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران پیش آنے والے انوکھے واقعات اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن یورپین ٹی ٹین کرکٹ سیریز کے سیمی فائنل کے دوران شائقین کرکٹ اس وقت حیران رہ گئے جب وکٹ کیپر فن سدارنگانی کی اہلیہ نے ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کی۔واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ کے ایس وی کرکٹ کلب کی جانب سے وکٹ کیپنگ کرنے والے کھلاڑی فن سدارنگانی نے باولنگ کا فیصلہ کیا تو وکٹ کیپر کی کمی پیدا ہوئی جس کیلیے فن سدارنگانی نے انوکھا حل تلاش کیا۔فن نے اپنی باولنگ کے دوران اپنی بیوی کو وکٹ کیپنگ کیلیے بلایا اور گیندبازی کے اختتام تک ان کی بیوی شرانیا شاندار وکٹ کیپنگ کرتی رہیں۔دنیائے کرکٹ میں ایسا دلچسپ منظر پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا، واضح رہے کہ فن نے شرانیا سے محبت کی شادی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button