اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

نامور سرجن، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا سے لڑتے شہید ہوگئے

ملتان (ویوز نیوز)کورونا میں مبتلا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان میں دم توڑ دیا۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو دو ہفتے قبل پہلے نجی ہسپتال اور پھر حالت بگڑنے پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا،

کورونا میں مبتلا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو 22 جون کی رات انکی رہائش گاہ سے سانس میں تنگی کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی طبعیت کافی سنبھل گئی تھی تاہم 8 روز قبل رات گئے طبعیت اچانک بگڑنے پر انہیں چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پنجاب بھر کے ماہرین کے پینل کی سربراہی میں ایکمو پر منتقل کر کے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا علاج جاری تھا تاہم گزشتہ 8 روز سے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا وی نشتر نے بدھ کی صبح پانچ بجے دم توڑ دیا۔

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر افتخار حسین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا خطہ آج ایک بہت ںڑے سرجن سے محروم ہو گیا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائیں. آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button