
راولپنڈی (ویوز نیوز) پاکستانی فوج کی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والی میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ نگار جوہر پاکستان کی برّی فوج کی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں اور پاکستانی فوج کی تاریخ میں یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ کسی خاتون کو سرجن جنرل کا عہدہ ملا ہے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر سے تعلق رکھنے والی نگار جوہر سرجن جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعیناتی سے قبل راولپنڈی میں ملٹری ہسپتال کے کمانڈنٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔