اہم خبریںاہم خبریںکھیل

ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں  شرٹ کے کالر   پر کون سا لوگو لگائے گی؟

 

 

لندن (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں شرٹ کے کالر پر’’Black Lives Matters‘‘ کا سلوگن لگائیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلیڈ کی ہلاکت پر نسلی امتیاز و تعصب کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔ نسلی ناانصافیوں کے خلاف پریمیر لیگ فٹ بال کلبز نے بھی اسی سلوگن والی جرسی پہن کر احتجاج کیا اور سیاہ فام افراد سے اظہار یکجہتی کیا۔

اسی سوچ کو اپناتے ہوئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پوری ٹیسٹ سیریز کے دوران’’Black Lives Matters‘‘ لوگو والی شرٹ پہنیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز ٹیم کواس سلوگن کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈرنے کہا کہ ان کی ٹیم تاریخ کا حصہ بنے گی، یہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم اظہار یکجہتی کریں اور لوگوں میں آگاہی پھیلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button