انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

ٹوکیو اولمپکس آرگنائزرز نے کھیلوں کے نئے شیڈول کا اعلان

ٹوکیو (ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس کے آرگنائزرز نے ان کھیلوں کے مقابلوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ کھیل، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب آئندہ سال کے لیے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

 نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ موری یوشیرو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی ویڈیو کانفرنس میں اسکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہو کر 17 روز جاری رہیں گے، ان کا آغاز اس تاریخ سے ایک دن قبل ہو گا جو رواں سال اولمپکس کے آغاز کے لیے طے کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کھلاڑی 33 کھیلوں کے ریکارڈ 339 ایونٹس میں مقابلہ کریں گے۔ آرگنائزرز، وہی تمام مقامات، اتھلیٹ ویلیج اور دیگر مراکز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جو ملتوی شدہ گیمز کے لیے حاصل کیے گئے تھے،اس کی بدولت مقابلوں کا نیا شیڈول ایک طرح سے ملتوی شدہ شیڈول کی ہوبہو نقل ہے۔

A research paper or dissertation, on the other hand, might be considered a work of art, since it requires a substantial quantity of www.cakeresume.com hard work.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button