اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ٹیکسلا کی عاصمہ نے نیہا علی سے شادی کر دی، والد کی رٹ ،عدالت نے طلب کر لیا

راولپنڈی (ویوز نیوز)راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کر لی۔عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی۔عاصمہ بی بی نے شادی کرنے کے لئے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروایا اور نیا نام آکاش رکھ لیا۔دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی۔

 

دوسری طرف نیہا علی کے والد نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی۔جس پر عدالت نے دونوں لڑکیوںکو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ان کا نکاح نامہ بھی کنونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر10میں رجسٹرڈ ہواہے۔دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔عدالت نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور دونوں لڑکیوں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button