اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

پاکستان میں وینٹیلیٹر کی تیاری شروع،یریپور ہزارہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی مواصلات کارپوریشن میں ونٹیلیٹرز کی پیداواری سہولت کا افتتاح

ہریپور( ویوز نیوز ) وزیراعظم اسلامی جموریہ پاکستان عمران خان نے یریپور ہزارہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی مواصلات کارپوریشن میں ونٹیلیٹرز کی پیداواری سہولت کا افتتاح کر دیا۔اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو مبارک پیش کی اور کہا کہ یہ ایک اہم کامیابی ہے، انہوں نے پاکستانی ساختہ ونٹی لیٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہت ساری صلاحیتیں موجود ہیں،جو ہمیں نئی ٹیکنالوجی سے ہمکنار کر کے خود انحصار بنا سکتی ہے،نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے لیئے کار آمد بنانے کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی،وزیر اعظم کی جانب سے ہریپور ہزارہ پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا،دورہ ہریپور ہزارہ کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر پٹرولیم و توانائی و قدرتی وسائل عمر ایوب خان،فوکل پرسن فیصل سلطان سمیت سنیئر افسران بھی موجود تھے، ایم ڈی این آر ٹی سی کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفینگ دی گیئ،این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے۔
خیال رہے پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button