اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلاکویس بیرن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد(ویوز نیوز)بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلاکویس بیرن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ، آئی پی یو صدر 2 میکسیکن ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کررہی ہیں،

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر آئی پی یو صدر وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں ،سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے صدر آئی پی یو کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفد دورے کے دوران صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں کرے گا،چیئرمین سینیٹ انٹر پارلیمنٹری یونین کی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،

وفد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت اہم سیاسی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کرے گا،گبریلا کیویس وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گی،صدر گبریلا کیویس لاہور سمیت دیگر شہروں کا دورہ بھی کریں گی۔

سینیٹر مرزا آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان بین الپارلیمانی یونین کو اہم سمجھتا ہے،امید ہے ادارہ جاتی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی ۔

گیبریلاکویس بیرن کے دورے کامقصد سینیٹ اور آئی پی یو کے مابین روابط مضبوط بنانا ہے ،پاکستان سینیٹ نے آئی پی یو فورم میں مستقل طورپر فعال کردار اداکیا ہے،پاکستان امن ،ترقی ،معاشرتی خوشحالی میں پارلیمانی سفارتکاری کو اہم خیال کرتا ہے ،آئی پی یو کی موجودہ صدر کا یہ پہلا اعلیٰ سطح دورہ اہم پارلیمانی و سفارتی پیشرفت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button