اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ضلعی امن کمیٹی بہاولنگر کے ممبران اور علمائے کرام کا اجلاس

بہاولنگر(ملک آصف رضا)ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علمائے کرام کا اجلاس،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے ہمراہ اجلاس میں شرکت،بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور، محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر اور ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت سٹی ہائی سکول بہاولنگر کے ایگزیمینیشن ہال میں علمائے کرام و ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ضلع بھرکے ڈی ایس پیز،سپیشل برانچ اورسیکیورٹی ایجنسیزکے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شریک علمائے کرام اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کوفروغ دیتے ہوئے محرم الحرام کے قیام کو پرامن بنانے کے لیے مثبت کردار اداکرنے اورپولیس و انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں امن کے قیام میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علمائے کرام کا کردار قابل تعریف ہے۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے شرکاء اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بہاولنگر پولیس محرام الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کو اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button