شوبز

معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے” سے انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ ان کے میوزک البمز میں ’’ڈھولا‘‘، ’’پردیسی ڈھولا‘‘، ’’گلہ تیرا‘‘ اور دیگر شامل ہیں

اسلام آباد(ویوز نیوز)معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسلام آباد اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
شفاءاللہ خان روکھڑی نیازی کا تعلق نیازی قبیلہ سے تھا اور وہ متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔
گلوکاری کے شعبہ میں قدم رکھنے سے قبل شفاءاللہ خان روکھڑی پنجاب پولیس میں ملازمت کرتے تھے تاہم خواہش ان کی گلوکار بننے کی ہی تھی۔
گلوکاری کے شوق کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے پولیس کی ملازمت کو خیرباد کہہ کر باقاعدہ طور پر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
شفااللہ روکھڑی دس سال تک گلوکاری میں محنت کرتے رہے اور 1995 میں اپنا پہلا البم ریلیز کیا جو انہیں کامیابی کی بلندیوں تک لے گیا۔
شفا اللہ روکھڑی کے کریڈٹ پر بہت سے گیت ہیں تاہم “اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے” سے انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔
ان کے میوزک البمز میں ’’ڈھولا‘‘، ’’پردیسی ڈھولا‘‘، ’’گلہ تیرا‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔
شفاءاللہ خان روکھڑی اور ان کے صاحبزادے ذیشان خان روکھڑی نے موسیقی میں اپنا نام پیدا کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے سبکرائیبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button