کھیل

”پاکستانی ٹیم خطرناک ہے“ انگلش کپتان نے سیریز سے قبل خدشہ ظاہر کر دیا

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسن روئے کی عدم موجودگی نقصان دہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا گراف اس فارمیٹ میں ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہے اور امید ہے کہ سیریز میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، میچز کے لیے جیسن روئے کی عدم موجودگی نقصان دہ ہوگی۔

مورگن نے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے مشکل وقت سے گزرتے ہوئے خود کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا آسان نہیں تھا، آئرلینڈ کے خلاف میچز سے لڑکوں کو سیریز کی تیاری میں خاصی مدد ملی ہے، اب جسمانی اور ذہنی طورپر ایک بڑی ٹیم کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں بھی فتح کیساتھ اختتام کی کوشش کریں گے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان کے بعد سیزن کی آخری سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوگی ، اس کے بعد ہماری تمام تر توجہ اگلے سیزن میں اچھی کارکردگی اور ورلڈکپ ہوگا، پاکستانی ٹیم کے پاس بابر اعظم جیسے دوسرے بہترین بلے باز ہیں تو ہمارا کمبی نیشن بھی زبردست ہے اور ہم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ میں بھی جیت کے ساتھ اس کا اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button