کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 15 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستانی ٹیم صرف چار میں کامیابی حاصل کر سکی ہے

مانچسٹر (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم ٹی 20 سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ اعداد و شمار دیکھے جائیں گے تو انگلینڈ کو ٹی 20میں بھی پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 15 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستانی ٹیم صرف چار میں کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا کہ ٹی 20 مائنڈ سیٹ کا گیم ہے تھوڑی سوچ تبدیل کرنی ہو گی، ٹیسٹ کے نتائج سے کوئی دباو¿ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی اچھا کھلاڑی ہے جس نے عمدہ پرفارمنس دے کر ٹیم میں جگہ بنائی، کوشش کریں گے اس کو ساتھ رکھیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ شکست سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں اچھے وکٹ کیپرہیں، جو وکٹ کیپر ٹیم کیلئے بہتر ہوگا ٹیم میں ایکشن میں ہوگا۔ شاداب خان نے ٹیسٹ سیریز میں اچھی باﺅلنگ اور بیٹنگ بھی کی، ٹی 20 میں سینئر اور جونیئرز کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button