اہم خبریںاہم خبریںکھیل

کرکٹ بورڈ کاعمر اکمل کی سزا میں کمی کا فیصلہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور( ویوز نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی کا فیصلہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کھیلوں میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔کھیلوں میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قانون سازی سے متعلق مجوزہ مسودہ متعلقہ سرکاری حکام کو بھیج رکھا ہے۔ مسودے میں پی سی بی نے بدعنوانی، غیرقانونی جوڑ توڑ، شرط، میچ اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔یاد رہے میچ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف عمر اکمل کی اپیل منظور کرلی گئی تھی، جس کے بعد عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی تھی۔ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر)فقیرمحمد کھوکھر نے بیٹسمین کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button