اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

کس ملک کے شہری سب سے زیادہ پاکستانی شہری دلچسپی رکھتے ہیں

اسلام آباد(ویوز نیوز) گزشتہ 10سالوں کے دوران 635غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی، جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ 461بھارتی شہری شامل ہیں ،افغانستان کے43،سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئزرلینڈ کے 6 باشندوں نے بھی پاکستان کی شہریت حاصل کی۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 10سالوں کے دوران مجموعی طور پر 635غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ بھارتی شامل ہیں ، 10سالوں میں 461بھارتیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والوں میں افغانستان کے شہری شامل ہیں ۔ 10سالوں میں 43افغانیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئزرلینڈ کے 6، کینیڈ ا ، چائنا، عراق اور کویت کے 4،4 باشندوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح اسٹریلیا ، آزربائی جان، کمپوڈیا ، اریٹیریا ، اٹلی، قازکستان، کویت، کینیا، کرغستان ، لبنان ، میانمر ، سنگاپور ، سومالیہ ، سیریا، ترکی اور زمبیا کے ایک، ایک باشندے نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ دستاویزات کے مطابق ایران، نیپال کے3،3 ،روس ، ازبکستان اور مالدیپ کے 2،2 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button