اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

کورونا :24 گھنٹوں میں445کیس رپورٹ،6افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز8ہزار803رہ گئے،گراف نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں

اسلام آباد(ویوز نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 445نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مزید6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہوگئی اور اب تک 6 ہزار 274 اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز8ہزار803رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار561 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار193 اور سندھ میں 2 ہزار384 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار248، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان65 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار540 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا35 ہزار893، بلوچستان12 ہزار721، اسلام آباد15 ہزار562، آزادکشمیر 2272 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے2ہزار773 کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اورہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض پسپتالوں میں داخل ہیں۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button