شوبزکھیل

ہم تین ہونے جا رہے ہیں:ویرات کوہلی اور انوشکا کا ٹویٹ

کوہلی اور انوشکا کی شادی 2017میں ہوئی اب تین سال بعد پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر تے ہوئے کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 میں شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں ۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ۔۔

ویرات کوہلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اور انوشکا کی تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا کالے رنگ کے لباس میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے عین پیچھے بڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ ویرات کوہلی کھڑے ہیں ۔

کھلاڑی کا پیغام میں کہناتھا کہ ” اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں ، 2021 میں آمد متوقع ہے ۔“تصویر میں یہ بھی واضح دکھائی دیتاہے کہ 32 سالہ اداکارہ انوشکا شرما حاملہ ہو چکی ہیں ۔

ویرات کے ساتھ ہی انوشکا شرما نے بھی اسی تصویر کے ساتھ بالکل ایسا ہی پیغام اپنے ٹویٹر پر بھی جاری کیا ، انوشکا شرما اور کھلاڑی کو ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button