اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی پی او، اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ریلی

بہاولنگر (ملک آصف رضا) 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ،اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کی قیادت میں بہاولنگر کے شہریوں کی جانب سے ریلی کا انعقادکیا گیا۔آج کے دن ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصدکشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہمیں ان پر ہونے والے ظلم و جبر کا مکمل ادراک ہے، اس جدوجہد میں وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ،ADCRسیف اللہ ساجد،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کی قیادت میں بڑی تعداد میں بہاولنگر کے شہریوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیاگیا۔بلدیہ ہال سے نکل کر سٹی چوک جیل روڈ سے ہوتے ہوئے پارک چوک میں ریلی کا اختتام ہوا۔5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہلِ کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ/سفاک فوجی محاصرے کاسامنا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ریلی میں شریک قائدین نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور اہل کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور اہل کشمیر کے ساتھ کشمیر کی آزادی تک کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ آج کے دن ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصدکشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہمیں ان پر ہونے والے ظلم و جبر کا مکمل ادراک ہے، اس جدوجہد میں وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button