اہم خبریںبزنس

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ویوز نیوز ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منظور کی گئی رقم کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے دی گئی ہے اور یہ منصوبہ نجی سرمایہ کاری کوفروغ دے گا۔

اس کے علاوہ قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button