اہم خبریںاہم خبریںبزنس

ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی،ہدف حاصل کر لیا

کراچی(ویوز نیوز) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)  نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں ہدف سے زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے محصولات کے حصول میں انتظامی مشکلات کا سامنا رہا ہے تاہم اگست میں ہدف سے زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کراچی بارشوں کے باوجود کسٹمز نے ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا، اگست 2020 کے لیے مقرر کردہ ہدف 44.3 ارب روپے تھا جب کہ پاکستان کسٹمز نے 45.9 ارب روپے اکھٹے کر لیے ہیں جو کہ اگست کے ماہ میں مقرر کردہ ہدف سے 3 فی صد زائد ہے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان کسٹمز نے 93.9 ارب روپے ریونیو کی مد میں اکھٹے کیے ہیں جب کہ مقررہ ہدف 87.3 ارب روپے تھا، اس طرح 7.5 فی صد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگست کے آخری ہفتے میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے درآمدی اشیا کی سست کلیئرنس کے باوجود پاکستان کسٹمز نے ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button