
لندن (ویب ڈیسک )برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح لندن میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ماہرین اسے کورونا کی دوسری لہر کا آغاز کہ رہے ہیں۔ تیزی سے بڑھتے اس پھیلائو کی رفتار سست کرنے کیلئے حکومتی سطح پر مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم بورس جانسن آج اہم رہنمائوں اور ماہرین سے ملاقات کے بعد اہم اقدامات کا اعلان بھی کریں گے۔
مئیر آف لندن، صادق خان نے کہا ہے کہ لندن شہر میں وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے فوری اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ لندن کی مختلف کونسلز کے رہنماؤں سے ملاقات اور مشورہ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لندن شہر میں مزید عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جاسکتا ہے، عوام کو دفاتر کی بجائے گھر سے کام کرنے کی ترغیب دی جاسکتی ہے جبکہ پب اور ریستورانوں کو بھی اس بات پر پابندی کیا جاسکتا ہے کہ وہ ہر صورت رات دس بجے تک کاروبار بند کردیں۔