
ڈی چی خان (ویوز نیوز رپورٹ)ڈی جی خان قبائلی چیک پوسٹ راکھی گاج پر کالے کوٹ والا ہائی کورٹ کا وکیل سڑک پر گھاس چرنے والے بکری کو اپنی گاڑی میں ڈال کر چوری لے جاتے ہوئے پکڑا گیا ملزم وکیل صاحب بکری کو فورٹ منرو لے جاکر دوست کے سیجی بنا کر کھانا چاہتے تھے کہ چیک پوسٹ پر موجود بارڈر ملٹری پولیس نے انکی خواہش چکنا چور کردیا اور وکیل صاحب بکری سمیت پکڑے گئے ۔اب بکری اور ملزمان دونوں تھانے بند ہے جبکہ بکری کا مالک بھی تھانے پہنچ گیا ہے پولیس کے مطابق اب فیصلہ عدالت کریگی کل ملزمان اور بکری کو عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔۔ جبکہ غریب بکری مالک کی درخواست پر بکری کو گھاس اور پانی اسکے مالک نے ڈال دیا ہے جبکہ وکیل صاحب اور اسکے دوست پر مقدمے کا اندراج ہوچکا ہے اب ظاہر ہے غریب مسکین کی بکری چوری کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونیوالا وکیل صاحب سیجی تو نہ کھا سکا البتہ تھانے کے ہوا ضرور کھا لی جبکہ بکری نے مفت میں ویگو کی سیر بھی کر لی اور شہرت بھی حاصل کر لی جبکہ وکیل صاحب کے لیے کہ اس لیے کہتے ہیں لالچ انسان کو اندھا کر دیتی ہے
