اہم خبریںاہم خبریںشوبز

دلیپ کمار کے دونوں چھوٹے بھائی کورونا سے انتقال کر گئے

دلیپ کمار 15 دنوں کے دوران انتقال کرنے والے اپنے دونوں بھائیوں کی موت سےبے خبر ہیں:سائرہ بانو

ممبئی (ویب ڈیسک)  دنیا بھر میں "شہنشاہ جذبات” کے لقب سے شہرت حاصل کرنے  والے لیجنڈ بھارتی اداکار یوسف خان المشہور دلیپ کمارکےخاندان کوایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران دوسرا بڑا صدمہ پہنچ گیا ہے اور ان کے دونوں چھوٹے بھائی 15 دن کے وقفے سے یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سال کے احسن خان اور 88 سال کے اسلم خان کورونا کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ97 سالہ لیجنڈ اداکار کو اپنے دونوں بھائیوں کی موت سے لا علم رکھا گیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر گذشتہ شب انتقال کر گئے تھے جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے،اس سےقبل گذشتہ ماہ 21 اگست کو دلیپ کمارکےایک اور چھوٹے بھائی اسلم خان بھی کورونا وائرس  کا شکار ہو کر ممبئی کے اِسی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے جہاں احسان خان نے دم توڑا ہے

 

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو ان کے دونوں بھائیوں کے انتقال کی خبر نہیں دی گئی کیونکہ ہم انہیں ہر پریشان کن خبروں سے دور رکھتے ہیں۔سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو امیتابھ بچن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی خبر نہیں دی گئی تھی کیونکہ وہ امیتابھ بچن سے بہت پیار کرتے ہیں۔

مشہور لیجنڈ اداکار یوسف خان کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق یوسف خان کو اپنے دونوں بھائیوں کی موت کا علم نہیں ہے، ہم ہر طرح کی پریشان کن خبریں اُن سے دور رکھتے ہیں،ان دونوں بھائیوں  کو کھونا ہمارے لئےبہت ہی ہولناک ہے،ہم نے کچھ دن پہلے ایک دوست کو بھی کھودیا تھا، وہ صرف 51 برس کی تھیں اور زندگی سے بھرپور تھیں،کووڈ 19 یقیناً خدا کی طرف سے کوئی سزا ہے،اس سے قبل کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی، پوری دنیا گمراہ ہوچکی ہے اور اس کی قیمت چکارہی ہے،اب ہمیں خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں معاف کردے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کے  چھوٹے بھائی احسان خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں رات گئے ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ 90 سالہ احسان خان عارضہ دل، ہائپر ٹینشن اور الزائمر جیسے مرض میں مبتلا تھے جبکہ کورونا کے باعث ان کی حالت کافی بگڑ چکی تھی۔ اس سے قبل دلیپ کمار کے ایک اور چھوٹے بھائی اسلم خان کا بھی کورونا وائرس  کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ 88 سالہ اسلم خان بھی ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم گذشتہ ماہ 21 اگست کو وہ خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

 

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 40 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 69 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button