اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر آگیا،ہفتہ کو یکم صفر المظفر ہوگی، مفتی منیب الرحمن

کراچی (نمائندہ خصوصی )مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج ماہ ِصفر المظفر1442 کا چاند نظر آگیااور ہفتہ 19ستمبرکو یکم صفر المظفر ہوگی ۔دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہ موسمیات(میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی ، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی اورزونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان : مولانا حافظ محمد سلفی ،مولانا قاری نذیراحمد نعیمی،مولاناصابر نورانی،مولاناقاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لیے ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ اور محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں کہیں مطلع ابر آلود ، کہیں گرد آلود اور کہیں صاف تھا ،اسلام آباد ،کراچی ،بہاولپور سے رویت کی کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم صفر المظفرہفتہ 19ستمبر 2020 کوہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button