کھیل

معروف برطانوی کرکٹرنے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لندن(ویب ڈیسک ) سابق انگلش بیٹسمین این بیل نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔این بیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیزن کے اختتام کے بعد کرکٹ چھوڑ کر کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔انگلش کرکٹر این بیل ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پانچ بار ایشیز سیریز جیتی۔

واضح رہے کہ این بیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 118 ٹیسٹ میچ انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 7727 رنز 22 سنچریوں اور 46 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔این بیل کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 235 ہے، انہوں نے 161 ون ڈے میچز کھیلے اور 4 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 5416 رنز بنائے۔انگلش کرکٹر نے 8 ٹی 20 میچز بھی کھیلے اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 188 رنز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button