اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

پشاور میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ،سب کی صحت تسلی بخش ہے

پشاور(ویب ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے باغبانان کی 36 سالہ خاتون کو رات کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں جب کہ پانچوں بچوں اور ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔بچوں کے والد شاہداللہ نے پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button