انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

چوہا بھگانے سے ناکامی پر بیوی نے غصے میں آکر شوہر سے اس کی مردانگی چھین لی

ہرارے(ویب ڈیسک) زمباوے میں گزشتہ دنوں چوہے سے خوفزدہ ایک خاتون نے اپنے شوہر سے چوہے کوگھر سے بھگانے کو کہا مگر جب شوہر نے اس کا ’حکم‘ نہیں مانا تو اس نے شوہر کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی مردوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ انڈیا ٹائمز نے زمباوے آبزرور کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 52سالہ ابراہم موسوندا نامی اس شخص کی 40سالہ بیوی موکوپا اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی پر گئی ہوئی تھی۔

خاتون رات بھر پارٹی کرتی رہی اور اگلی صبح گھر واپس لوٹی۔ گھر آ کر اس نے دیکھا کر اس کے بیڈروم میں ایک چوہا گھوم رہا تھا۔ اس نے اپنے شوہر سے چوہے کو ماربھگانے کو کہا لیکن شوہر نے انکار کر دیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور خاتون نے شوہر کے عضو مخصوصہ پر کاٹ ڈالا۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی میں کئی ماہ پہلے علیحدگی ہو چکی ہے مگر وہ ایک ہی گھر میں الگ الگ بیڈرومز میں رہ رہے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ شوہر نے خاتون کے بیڈروم میں جا کر چوہے کو بھگانے سے انکار کر دیا جس پر خاتون مشتعل ہو گئی اور اس کے ساتھ یہ قبیح حرکت کر دی۔ زخمی شوہر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button