انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کر گئی

اس وبائی مرض سے دنیا بھر میں2 کروڑ 81 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،امریکی ادارہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اس وبائی مرض سے 2 کروڑ 81 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں امریکا، بھارت اور برازیل شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اب تک امریکا میں ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے جان ہوپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ اب تک 9 لاکھ 9 ہزار 614 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وبائی مرض سے 2 کروڑ 81 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں اب تک امریکا میں ہوئی ہیں۔ امریکا میں کووڈ 19 کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار ہو چکی ہے۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے برازیل دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت 76 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ برس کے اواخر میں چین میں دریافت ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button