اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

گوجرانوالہ:دادرسی کے لیے تھانے گئی لڑکی عزت گنوا بیٹھی

اے ایس آئی مبشر اور دیگر پولیس والے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،متاثرہ لڑکی کا الزام

 

گوجرانوالہ(ویوز نیوز)پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرنا لڑکی کو مہنگا پڑگیا، دادرسی کے لئے تھانے گئی لڑکی عزت گنوا بیٹھی۔تھانہ اروپ کے شیطان صفت تھانیدار نے دوران انکوائری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانے اروپ میں لڑکی نے اوباش افراد کی طرف سے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑنے کی درخواست دے رکھی تھی۔پولیس نے جھگڑے کے واقعہ کا انکوائری آفسر اے ایس آئی مبشر کو مقرر کیا۔جھگڑے کا واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے بسمہ اللہ کالونی میں 9 ستمبر کو پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر کو گھر میں دوران تفتیش تھانیدار نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد اے ایس آئی مبشر نے دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی لڑکی کا نمبر بانٹ دیا اس کے علاوہ اے ایس آئی یاسین بھی مقدمہ کی تحقیقات کے لیے گھر آیا اور جنسی حراساں کرتا رہا۔لڑکی الزام لگایا کہ پولیس کے اعلی افسران کو زیادتی بارے بتایا تو وہ بیان سے منحرف ہونے کا دباؤ ڈالتے رہے۔اے ایس آئی مبشر اور دیگر پولیس والے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔متاثرہ لڑکی نے انصاف کے لیے سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست دے دی۔سی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دیا۔پولیس کے متعدد افسران پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button