اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

فیروزوالہ میں ہونے والے گینگ ریپ کے مرکزی ملزم سمیت 5گرفتار

شیخوپورہ (ویوز نیوز) شیخوپورہ پولیس کی بہت بڑی کامیابی علاقہ تھانہ فیروزوالہ میں ہونے والے گینگ ریپ کے مرکزی ملزم سمیت 5گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق اس وقوعہ کی اطلاع پاکرفوری طور پر ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی فیروزوالہ اورایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ معہ نفری موقع پر پہنچے۔ متاثرہ کی نشاندہی پر ملاحظہ موقع کیا گیا۔فی الفور مقدمہ درج کرکے متاثرہ کا میڈیکل کروایا گیا۔
متاثرہ کے صوائب حاصل کرکے سیمپل PFSA لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اس و قوعہ کے بعد اس کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی فیروزوالہ، ایس ایچ اوتھانہ فیروزوالہ کو اس مقدمہ کواسپیشل ٹاسک کے طور پر ٹریس کرنے کا حکم دیا۔ جس پر SHO فیروزوالہ عامر محبوب ,ایس آئی ہمایوں رشید,اے ایس آئی نوید ڈوگر اور اس کی ٹیم نے اس حکم کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے اپنی تفتیش کا دائرہ وسیع کیا۔متاثرہ سے چھینے گئے موبائل سے سم کا ڈیٹا حاصل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد اپنی تمام تر مہارتوں اور وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہو ئے دن رات کی محنت سے گینگ ریپ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈی پی او شیخوپورہ نے بتایا کہ گرفتار ہو نے والے ملزمان میں 1۔اسماعیل ولد محمد یونس قوم بٹ سکنہ پٹھان کالونی2۔شہباز ولد محمد شریف قوم کھرل سکنہ موچیاں دا ڈیرہ 3۔رحمت علی ولد حنیف علی قوم بھلر سکنہ راوی ریان 4۔منظور حسین ولد منیر حسین قوم بھلر سکنہ شریف پورہ راوی ریان 5۔محرم ولد مشتاق قوم بھلر سکنہ گارڈن ٹاون قلعہ ستار شاہ شامل ہیں جن کو راؤنڈ اپ کرکے حوالات جو ڈیشل بھجوایا۔
جن کی وکٹم نے درست شناخت پریڈ کی۔ ان ملزمان کو حسب ضابطہ دوبارہ طلب کرکے انٹیروگیشن کی جاری ہے۔ مدعی مقدمہ نے کہا ہیکہ ہم دونوں میاں بیوی غریب فیملی سے ہیں جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کا کہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button