انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

وزیراعظم کا فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو خط،،بڑا مطالبہ

فیس بک سے اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں

 

اسلام آباد(ویوز نیوز )وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کو خط لکھا ہے۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ فیس بک سے اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کی جائے۔اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خط میں فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے، ایسا مواد نفرت ، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔فیس بک پر اسلام مخالف نفرت انگیز موادپرمکمل پابندی ہونی چاہی۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں،بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں, مسلمانوں کولباس سےعبادت تک ذاتی انتخاب سےروکاجارہاہے,بھارت میں مسلمانوں کےخلاف قوانین بنائےگئے ، مسلمانوں کومتعدد ممالک میں عبادت کی اجازت نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کو اسلام سے جوڑا جارہاہے,فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اجازت دی گئی،اسلاموفوبیابنیاد پرستی کا سبب بنے گا،مسلمانوں کاقتل اورکوروناکاذمہ دارٹھہرانااسلاموفوبیاکااثرہے۔انہوں نے کہا کہ ہولوکاسٹ پرتنقیدپرپابندی کی تعریف کرتاہوں،اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پربھی ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button