اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

کوئٹہ (ویوز نیوز رپورٹ ) کورونا میں مبتلا وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا 13 اکتوبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے 14 ویں دن انہوں نے دوبارہ اپنا ٹیسٹ کرایا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ دوبارہ بھی مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب لوگ احتیاط کریں ، ماسک کا استعمال لازمی کریں اور اگر علامات ظاہر ہوتی ہیں تو آئسولیٹ ہوجائیں تاکہ ہم اس بیماری کو پھیلانے والے نہ بنیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button