اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

گینگسٹر تاجی کھوکھر کا بیٹا فرخ کھوکھر گرفتار

راولپنڈی(ویوز نیوز)پیپلز پارٹی کی عظیم رہنما ادی تالپور کے چہیتے گینگسٹر اور 333 گینگ کے سربراہ، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، قبضہ مافیا اور امتیاز عرف تاجی کھوکھر جو کہ پی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹا بھائی ہے۔
اس کے بیٹے ‏فرخ کھوکھر کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا تاجی کھوکھر کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر پولیس کو اپنے خلاف مقدمات درج کرنے کی صورت میں پنجابی موومنٹ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی
ادی کی پارٹی سندھ کارڈ کھیلتی ہے جبکہ ادی کے پنجاب میں گُرگے سکیورٹی کے اداروں کو پنجابی موومنٹ کی دھمکیاں دیتے ہیں
آج راولپنڈی پولیس نے ان کے مقدمات کی فہرست جاری کرتے ہوئے اپنا موقف بھی دیا ہے
پولیس کے مطابق ‏فرخ کھوکھر ولد امتیاز عرف تاجی کھوکھر کے لسانی منافرت اور بغاوت کی دھمکی پر مبنی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر آنے کے بعد فرخ کھوکھر کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ائرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
‏امتیاز عرف تاجی کھوکھر اور فرخ کھوکھر کے خلاف قتل، قبضہ اور دہشت گردی ایکٹ سمیت متعدد سنگین مقدمات درج ہیں۔نقص امن اور خطرناک کارروائیوں میں ملوث ہونے کے پیش نظر دونوں افراد کے نام حکومت کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول کی لسٹ میں درج ہیں۔‏قانون سب سےبالاتر ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ایساکرنے والوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ویڈیو بیان ذاتی مفاد کےلئےلسانی منافرت کوابھار کرمذموم مقاصد کی تکمیل کی ایک بھونڈی کوشش ہےجو جرائم پیشہ عناصر کےخلاف راولپنڈی پولیس کے عزم پرہرگز اثرانداز نہیں ہو سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button