اہم خبریںاہم خبریںپاکستانشوبزشوبز

این سی او سی کادوبارہ سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ویوز نیوز) کورونا کیسز میں اضافے کے باعث این سی ای سی نے دوبارہ سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی، 500 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں 16 بڑے شہروں میں بڑھتے کورونا کیسزکی شرح اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

 این سی او سی نے سینما اورتھیٹرزفوری بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ مزارات کو بھی فوری بند کرنے کی ہدایت کردی،اجلاس میں عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی ہے،این سی اوسی نے 500 سے زائدافرادکے اجتماع پرپابندی کافیصلہ کیا،اجلاس میں کہاگیاہے کہ سیاسی، ثقافتی، مذہبی، تفریحی اورسماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی،موسم سرماکی تعطیلات کافیصلہ وزرائے تعلیم کی مشاورت سے ہوگا ۔

این سی اوسی نے کہاریسٹورنٹس کے اندر کھانے پینے پرپابندی ہوگی،ریسٹورنٹس پرآؤٹ ڈورڈائننگ اورٹیک اوے کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی ،این سی او سی نے بازاروں اورمارکیٹوں کوجلد بندکرنے کابھی فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ این سی او سی نے ایک بار پھر عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے، پھیلتے وائرس کے باعث زندگی اورروزگار بچانے کے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ فیصلے پر عمل کیلئے این سی سی میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے ،اتفاق رائے نہ ہونے پر این سی او سی میں فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی قائدین کورونا سے بچاﺅ کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کا پیغام دیں،این سی او سی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز اکتوبر میں بھی دی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button