اہم خبریںپاکستان

جامعہ کراچی میں سنسان مقام پر گاڑی میں دو لڑکے اور لڑکیاں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

کراچی(ویوز نیوز ) جامعہ کراچی کے اندر قائم آئی بی اے مین کیمپس کے چار طلبہ کو اتوار کے روز جامعہ کراچی کے سیکورٹی گارڈز نے گاڑی کے اندر مشکوک حرکت کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں طلبہ کو گاڑی سمیت سیکورٹی گارڈز نے کیمپس آفس منتقل کردیا۔ کار میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں خلائی علوم کے شعبہ میں گاڑی کے اندر موجود تھے۔ اتوار کے باعث جگہ سنسان تھی جب کہ گاڑی پر شیڈز لگا کر طلبا مشکوک حرکت کررہے تھے۔ کیمپس سیکورٹی مشیر ڈاکٹر معیز کے مطابق آئی بی اے کے چاروں طلبہ کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں، ڈاکٹر معیز کا کہنا تھا کہ پیر کو آئی بی اے کو واقعے سے متعلق خط لکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ چھٹی کے دن سنسان جگہ پر طالب علم کیوں موجود تھے آئی بی اے کو تحقیقات کرنی چاہیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button