
کوئٹہ(ویوز نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا کو شکست دے دی ہے،
جام کمال چودہ اکتوبر کو کرونا میں مبتلا ہوئے تھے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ” الحمد اللہ میرا کورونا کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، اللہ کا مجھ پر بڑا کرم ہوا ہے، صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں“۔
واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان 14 اکتوبر کو عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔