اہم خبریںاہم خبریںکھیل

حیدر علی اچھے اور تیز کھیلنے والے ہیں:وقار یونس

راولپنڈی(ویوز نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دونوں میچز میں قومی کرکٹ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے، فاسٹ باولرز کے ساتھ نوجوان بلے باز بھی سامنے آرہے ہیں جو خوش آئند ہے،

حیدر علی جیسے  اچھے اور تیز کھیلنے والے مزید بلے باز ہمیں چاہئیں۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان کومزید دو تین آل راوَنڈرز مل جائیں تو مزید بہتری آجائے گی، شاہین شاہ کو اپنی گیند بازی پر کافی کنٹرول آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے ہیں کون سا باولر کون سے فارمیٹ میں کھیلے گا؟ تاہم انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کی کوشش ہے کہ ہرباولر کواس کی صلاحیت کے مطابق کھلایا جائے، ایک دم تمام باولرزکو تمام فارمیٹ میں نہیں کھلا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button