انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

دائود ابراہیم کی جائیدادیں نیلام کر دی گئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) ممبئی پولیس نے دائود ابراہیم کی 6جائیدادیں نیلام کر دیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق دائود ابراہیم کی یہ جائیدادیں سمگلرز اینڈ فارن ایکسچینج منیپولیٹرز ایکٹ کے تحت 23لاکھ بھارتی روپے میں نیلام کی گئی ہیں۔ جن لوگوں نے ان جائیدادوں کی کامیاب بولی دی ان میں بھارت کے دو معروف وکلاء اجے شری واستو اور بھوپندر بھردواج بھی شامل ہیں۔ ان جائیدادوں میں زیادہ تر چھوٹی عمارتیں ہیں اور بہت خستہ حالت میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جائیدادیں رتنا گیری میں واقع گائوں میں ہیں جو دائود ابراہیم کی فیملی کا آبائی علاقہ ہے۔ ابتدائی طور پر دائود ابراہیم کی 13جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا اور اب ان میں سے 6جائیدادیں نیلام کی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ دائود ابراہیم کے دست راست اقبال میمن عرف اقبال مرچی کے ممبئی میں واقع دو فلیٹ بھی نیلام کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button