انٹرنیشنلکھیل

دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والے معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(,ویوز نیوز ) ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی کپ جتوانے والے کرکٹر مارلون سیموئل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو نے سیموئل کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے 2012 اور 2016 کے ٹی20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ دو ورلڈ کپ کے فائنل میں سیموئل نے بہترین اننگ کی بدولت ٹیم کو جیت دلائی تھی۔سیموئل نے 71 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 32.64 کی اوسط سے 3917 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کیریئر میں سیموئل نے7 سنچریاں بنائیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی اور وہ 24 نصف سنچری بھی سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 41 وکٹیں بھی حاصل کیں۔207 ون ڈے میچوں میں 5606 رنز بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں 10 نصف سنچری اور 30 نصف سنچریاں سکور کیں اور 89 وکٹیں حاصل کیں۔ٹی 20 کرکٹ میں ان کا ریکارڈ بہترین رہا اور انہوں نے 67 میچوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنائے۔ ٹی 20 میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button