
اسلام آباد(ویوز نیوز )نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کاخواب تھا۔کہ جونا گڑھ پاکستان کا حصہ بنے۔
مودی! سن لے ریاست جوناگڑھ پاکستان کاحصہ تھاہےاوررہے گا۔پاکستان میں مسئلہ جوناگڑھ کےحل کےلئے سیاسی وسفارتی کوششیں تیزہونی چاہیئے۔وزیراعظم کشمیر کی طرح ریاست جوناگڑھ کےبھی سفیر بنیں۔
نواب جہانگیرخان نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے سفیربن کرعالمی سطح پراس کا کیس لڑیں تاکہ قائد اعظم کاخواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔پاکستان کاکیس مضبوط اورعالمی قوانین کے مطابق ہے۔
انہوں نےپاکستان سےمطالبہ کیاکہ اسلام آباد میں جوناگڑھ ہاوس قائم کیاجائے اورپاکستان میں 25لاکھ سے زائد آباد جوناگڑھ کمیونٹی کے مسائل کوحل کیاجائے۔مسئلہ جوناگڑھ اورمسئلہ کشمیرکی اپنی اپنی نوعیت ہے اوردونوں کوبیک وقت عالمی سطح پراٹھایاجاناچاہیئےکیونکہ قانونی اور اخلاقی طورپرپاکستان کا موقف عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ۔