کھیل

’پدرانہ‘چھٹیاں’ کپتان ویرات کوہلی جنوری میں آسٹریلیا سیریز میں3 ٹیسٹ میچوں سے ریلیز

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کے لیے انہیں آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے 3 میچوں کی چھٹی مل گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق 32 سالہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور کپتان کو اس موقع پر خصوصی چھٹی دے دی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے بیان میں کہا کہ کوہلی نے اکتوبر میں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا اور وہ ایڈیلیڈ میں شیڈول ٹیسٹ کے بعد واپس آئیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی ٹیم کے کپتان کو پدرانہ چھٹیاں دی گئی ہیں’ اور بورڈ نے واپسی کی تاریخوں کی بھی تصدیق کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button