اہم خبریںاہم خبریںپاکستانشوبزشوبز

گلوکارجواداحمدبھی کوروناوائرس کاشکار

 لاہور(ویوز نیوز)معروف گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نے صبح سے سوشل میڈیا پر خبر زیر گردش تھی کہ جواد احمد بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم اس خبر کو کچھ صارفین افواہ بھی قرار دینے لگے لیکن اب گلوکار نے خود اس بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جواد احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز سے بخار اور زکام محسوس کرنے کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔جواد احمد نے یہ بھی کہا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود کرلیا ہے، ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر کے مطابق دو ہفتے تک گھر پر رہوں گا۔

گلو کار جواد احمد نے کہا کہ چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button